عمران خان سے ملاقات حالات میں بہتری کی علامت ہے، علی محمد خان

جب سے محسن نقوی نے صوبوں کے حوالے سے بات کی ہے، وزرا کے چہروں کے رنگ اڑے ہوئے ہیں۔

November 13, 2026 · قومی
عمران خان سے ملاقات حالات میں بہتری کی علامت ہے، علی محمد خان

عمران خان سے ملاقات حالات میں بہتری کی علامت ہے، علی محمد خان

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات ہونا حالات میں بہتری کی علامت ہے اور اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملک بہتری کی جانب بڑھ رہا ہے

ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان کا کہنا تھا کہ بیرسٹر گوہر اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے درمیان رابطے رہے ہیں اور یہ رابطے جاری بھی رہنے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر نظام نے عدالتی احکامات پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے تو یہ اس بات کا اشارہ ہے کہ حالات میں بہتری آ رہی ہے۔

علی محمد خان نے مزید کہا کہ جب سے محسن نقوی نے صوبوں کے حوالے سے بات کی ہے، وزرا کے چہروں کے رنگ اڑے ہوئے ہیں۔