غلاف کعبہ کا رنگ تبدیل کرنے کی فیک خبر سوشل میڈیاپر وائرل
سعودی حکام کی طرف سے کوئی بھی سرکاری اعلان جاری نہیں ہوا ,سعودی ٹائمز
فائل فوٹو
ریاض: سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل ہو رہی ہے جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ سعودی عرب کعبہ شریف کی روایتی سیاہ کسوہ (غلاف) کو بتدریج ختم کرکے سرخ، سبز اور نیلے رنگوں میں تبدیل کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔
کئی پوسٹوں میں میں کہا گیا ہے کہ یہ تبدیلی کھلے پن کو فروغ دینے اور شدت پسندی سے وابستہ تصورات کو کم کرنے کے لیے کی جا رہی ہے۔ کعبہ کی سرخ کسوہ والی ایک تصویر بھی شیئر کی جارہی ہے۔
جریدہ سعودی ٹائمز کے مطابق فیکٹ چیک میں بتایا گیاہے کہ یہ خبر مکمل طور پر جعلی اور من گھڑت ہے۔
سعودی حکام کی طرف سے کوئی بھی سرکاری اعلان نہیں ہوا۔گردش کرنے والی تصویر ڈیجیٹل طور پر ایڈٹ شدہ (فیک) ہے۔
کسوہ (غلاف کعبہ)اب بھی قدرتی ریشم سے بنی سیاہ رنگ کی ہی تیار اور پہنائی جا رہی ہے۔ روایتی طور پر ہر سال نئی سیاہ کسوہ لگائی جاتی ہے جس پر سونے اور چاندی کے دھاگوں سے آیات اور نقوش کڑھے ہوتے ہیں۔
حالیہ سرکاری رپورٹس کے مطابق کعبہ کی نئی سیاہ کسوہ کی تبدیلی کا عمل جاری ہے یا مکمل ہو چکا ہے، بالکل پرانی روایت کے مطابق۔ تاریخ میں کسوہ کے رنگ مختلف رہے ہیں (سرخ، سفید، سبز وغیرہ)، لیکن صدیوں سے سیاہ رنگ ہی قائم ہے۔