مکہ دفاعی اتحاد کا اگلا اجلاس اسلام آباد میں ہوگا
اتحاد کا دائرہ کار صرف تین ممالک تک محدود رکھنے کا ارادہ نہیں، اسحاق ڈار
فائل فوٹو
اسلام آباد: نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ مکہ دفاعی اتحاد کی سٹریٹجک پالیٹیکل اینڈ ڈیفینس کمیٹی (ایس پی ڈی سی) کا اگلا اجلاس اس مہینے کے آخر میں اسلام آباد میں ہوگا۔
پیر کو اقتصادی تعاون کونسل (ای سی او) کے اجلاس میں ہونے والی پیش رفت سے متعلق گفتگو کے دوران اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے اجلاس میں تمام رکن ممالک نے اتفاق کیا تھا کہ اس کا اگلا اجلاس اسلام آباد میں ہوگا۔
اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ اس اتحاد کا دائرہ کار صرف تین ممالک تک محدود رکھنے کا ارادہ نہیں، انتظامی اور ادارہ جاتی ڈھانچے کی تکمیل کے بعد ان ممالک کی شمولیت پر غور کیا جائے گا جو اس کے بنیادی اصولوں سے اتفاق رکھتے ہیں۔