اب پنجاب میں جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا کلچر ختم،بدمعاشی،ڈالا کلچر،بھتہ خوری قبضہ اور سفارش نہیں چلے گی،مریم نواز

صوبے میں پرچی اور سفارش کا نظام ختم، میرٹ کی بنیاد پر فیصلے ہوں گے، مریم نواز شریف

November 24, 2026 · قومی

اب پنجاب میں جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا کلچر ختم،بدمعاشی،ڈالا کلچر،بھتہ خوری قبضہ اور سفارش نہیں چلے گی،مریم نواز

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ اب پنجاب میں “جس کی لاٹھی اس کی بھینس” یعنی مائٹ از رائٹ کا دور ختم ہو گیا۔ راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ اب پنجاب میں بدمعاشی کا کلچر نہیں ہے۔ پنجاب میں ڈالا کلچر نہیں ہے۔ اگر تم امیر ہو، تو تم تھپڑ مار سکتے ہو، یہ کلچر اب پنجاب میں نہیں ہے۔ اگر تم مرد ہوتو تم عورت پر ہاتھ اٹھا لو گے، یہ کلچر اب پنجاب میں نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں نو ڈرگ کلچر۔ نو بھتہ خوری۔ نو قبضہ گروپ اور نو سفارش۔

مریم نواز شریف کے دور میں پرچی نہیں چلتی۔ سفارش نہیں چلتی۔ پنجاب میں اگر کوئی کسی سے پیسے مانگے گا، رشوت مانگے گا تو مریم نواز شریف اس کا گریبان

پکڑے گی پنجاب میں اگر کوئی میرا اپنا کسی کرپٹ پریکٹس میں کرپشن میں ملوث ہوگا، تو مریم نواز شریف اس کو نہیں چھوڑے گی۔