اڑنے والی گاڑی اور مختلف دیگر جدید سہولیات سے آراستہ گاڑیوں کے بعد جرمنی کمپنی نے ایسی گاڑی تیار کرلی ہے جس میں پورے گھر کی تمام سہولیات موجود ہیں۔ جرمن کمپنی کی تیار کردہ مہنگی ترین لگژری وین میں ایک دنیا بسی ہے جس میں ڈائیننگ روم، ریسٹ روم سے لیکر ریڈنگ روم،ایل وی ڈی ٹی وی،کچن، کافی میکر و دیگر سہولیات موجود ہیں۔گاڑی میں موجود تمام چیزوں کو کنٹرول کرنے کیلئے ایک موبائل ایپ میں جس سے سب کچھ کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ کمپنی کی تیار کردہ مرسڈیز بینز ویٹو وین کی قیمت 4لاکھ 60ہزار سے زائد ہے ۔