جہلم:جہلم میں مسلم لیگ ن کا جلسہ ، کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ہے، کارکنوں سے خطاب کرتےہوئے قائد مسلم لیگ ن نوازشریف نے کہاکہ میں نیب کورٹ میں پیشی کے بعد آپ کے پاس آیاہوں ،آج نیب کورٹ میں میری 62 ویں پیشی تھی ، 62ویں پیشی سے آیاہوں اور قصور یہ ہے کہ بیٹے سے تنخواہ نہیں لی،کہتے ہیں تمہارے پاس اقامہ ہے،یہ کہہ کر مجھےفارغ کر دیاگیا۔سابق وزیراعظم نے کہاکہ اس وزیراعظم کو فارغ کردیا گیا جو وزیراعظم دن رات محنت کرتاہے اندھیرے دور اور لوڈ شیڈنگ ختم کرتاہے،وزیراعظم سی پیک ملک میں لے کر آتاہے اورپاکستان کو بلندیوں کی طرف لے کر جاتاہے ،میں نے پاکستان کے اندھیروں کو دور کیا یا نہیں ؟پاکستان میں دہشت گردی کوختم کیا یا نہیں کیا؟اور پاکستان کے دفاع کو مضبوط کیا یا نہیں کیا؟نواز شریف نے کہاکہ پاکستان سے دہشت گردی ختم کی کراچی کا امن بحال کیا،نواز شریف نے کہاکہ پاکستان میں خلوص نیت سےخدمت کرنےوالاوزیراعظم کبھی ٹہر نہیں سکا۔جلسے سے خطاب میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے کارکنوں کو مخاتب کرتےہوئے کہاکہ لوٹ مار کرنے والے آرام سے بیٹھے ہوئے ہیں ، نواز شریف کا مقدمہ دن رات چل رہا ہے ،مجھ پر کسی کرپشن اور لوٹ مار کا الزام نہیں اور اس کے باوجود سر توڑ کوشش ہورہی ہے نوازشریف کوجیل بھیج کرقیدکردیاجائے،میرا قصور یہ ہے کہ میں نے بیٹے سے تنخواہ نہیں لی ۔