ممبئی حملوں سے متعلق بیانات پر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب

راولپنڈی : آئی ایس پی آر کی جانب سے بیان جاری کیا گیاہے جس میں کہا گیا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل صبح ہوگا، قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرنے کی تجویز وزیراعظم کوپیش کردی گئی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ممبئی حملوں سے متعلق گمراہ کن بیانات پر غور کیا جائے گا۔اجلاس کی صدارت وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کریں گے جس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان، ڈی جی آئی ایس آئی ،مشیر قومی سلامتی امور ،وزیردفاع و خارجہ سمیت خفیہ اداروں کے افسران شرکت کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ملک کی داخلی و سرحدی سیکورٹی صورتحال اور سلامتی کے امور پر غور کیا جائے گا۔