افغانستان میں ایک ہفتے کے دوران جرائم میں ملوث 20افرادگرفتار

کابل:افغانستان میں ایک ہفتے کے دوران منشیات متعلقہ جرائم کے الزام میں 20افرادگرفتار ہوگئے ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان انسداد منشیات ٹاسک فورس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مختلف صوبوں میں انسداد منشیات آپریشن کے نتیجے میں منشیات سے متعلقہ جرائم میں ملوث 20 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ گرفتار ہونیوالوں میں 2 خواتین بھی شامل تھیں فورسز نے گرفتار کئے گئے افراد سے جعلی کرنسی بھی برآمد کی ہے۔