ماسکو:روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ ہم ایران کیساتھ ہونے والے جامع ایٹمی معاہدے کوباقی رکھنے کے خواہشمند ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جامع ایٹمی معاہدے کے بارے میں ایران اور روس کے وزرائے خارجہ کے درمیان روسی دارالحکومت ماسکو میں ہونے والے مذاکرات کیساتھ ساتھ روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے سوچی میں آئی اے ای اے کے سربراہ یوکیا آمانو سے اہم ملاقات کی۔