روم میں کھیلے گئے ٹینس ایونٹ کے فائنل میں اسپین کے رافیل نڈال کا سامنا، جرمنی کے الیگزینڈر زاریو سے تھا جہاں نڈال کے تجربے کے آگے زاریو بالکل ہی آف کلر نظر آئے اور وہ زیادہ مزاحمت نہ کرسکے۔نڈال نے فائنل چھ ایک ، ایک چھ ،اور چھ تین سے جیت کر آٹھویں بار اٹالین اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔کامیابی کے بعد نڈال کافی خوش نظر آئے ان کا کہنا تھا کہ یہ ہفتہ بہت اہم تھا ،انہوں نے جیسا سوچا ویسا ہی ہوا، ایک بار پھر اٹالین اوپن کی ٹرافی حاصل کرنا ناقابل یقین موقع ہے ۔