قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھرنے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ سیشن کی نگرانی کے بعد ابتدائی بارہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا۔فاسٹ بولر حسن علی مکمل فٹ ہوئے تو حتمی الیون کا حصہ ہونگے ورنہ راحت علی کھیلیں گے۔ دیگر کھلاڑیوں میں اظہر علی، امام الحق، حارث سہیل، اسد شفیق، بابر اعظم، سرفراز احمد، شاداب خان، فہیم اشرف، محمد عامراور محمد عباس شامل ہیں۔ مکی آرتھر کامزید کہنا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں جارحانہ انداز اپناتے ہوئے میزبان ٹیم کو دباؤ کا شکار کریں گے، محمد عامر پیس اور سوئنگ کے امتزاج سے بیٹسمینوں کیلیے مسائل پیدا کرسکتے ہیں،آل راؤنڈر فہیم اشرف نے اضافی پیسر کھلانے کا مسئلہ حل کردیا ہے جب کہ شاداب خان کا ٹرن اور کنٹرول کار آمد ہتھیار ثابت ہوگا۔