فاروق ستار کا وزیراعلیٰ سندھ سے معافی مانگنے کا مطالبہ

اسلام آباد: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے وزیراعلیٰ سندھ سے معافی کا مطالبہ کرتےہوئے کہاکہ سندھ اسمبلی میں تقریر کے دوران مراد علی شاہ نے مہاجروں کی دل آزاری کی ہے۔

جس پروزیراعلیٰ سندھ معافی مانگیں ۔فاروق ستارنے کہا کہ بلاول بھٹو اور آصف زرادری مراد علی شاہ کو ایسی اشتعال انگیزی کیلئے معافی مانگنے کا کہیں۔

معافی نہ مانگنے پر احتجاج کا دائرہ وسیع کردیا جائے گا۔فاروق ستار نے کہاکہ مرادعلی شاہ 24 گھنٹوں میں معافی مانگیںنہیں تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔