الگ صوبے کی بات غیر قانونی اور غیرآئینی نہیں ہے۔فیصل سبزواری

کراچی : ایم کیو ایم پاکستان بہادر آباد گروپ کے رہنما فیصل سبزواری نے کہاکہ پیپلز پارٹی صرف صوبے کو کھائے جارہی ہے، یہ واحد صوبائی حکومت ہے جو اپنی آبادی کم گننے پرخوش ہے۔

فیصل سبزواری نے کہاکہ الگ صوبے کی بات غیر قانونی اور غیرآئینی نہیں، جعلی مردم شماری پرعدالت سے رجوع کریں گےکیوںکہ شہری سندھ کی آبادی دیہی آبادی سے زیادہ ہے۔

دس سال میں پیپلز پارٹی نے کراچی میں ایک گیلن پانی نہیں دیا۔