ووٹ کے ذریعے قبضہ گیروں سے پنجاب چھین لیں گے۔زرداری

لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے سابق وزیر تسنیم قریشی کی قیادت میں آنے والے وفد کی ملاقات، اس موقع پر سابق صدر آصف زرداری نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے کارکن ہی پارٹی کا اصل سرمایہ اور طاقت ہیں اورجب جیالے میدان میں ہوں، تو بھٹو مخالفین کی شکست یقینی ہوتی ہے۔سابق صدر کا کہنا تھا کہ کسانوں کا معاشی قتل کیا جا تا ہے، پیپلزپارٹی نوجوانوں، کسانوں کو مشکلات سے نکالے گی ،عوام کے ووٹ سے قبضہ گیروں سے پنجاب واپس لیں گے۔پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سابق صدر زرداری نے کہاکہ پانچ سال میں پی ٹی آئی نے کے پی میں تباہی کے سوا کوئی کام نہیں کیا، دس سال سے پنجاب میں ن لیگ نے نوجوانوں، کسانوں کے لیے بھی کچھ نہیں کیا۔