پاکستان اور اس کے دوست ملک چین کو بدنام کرنے کی بھارتی کوشش ناکام ہوگئی ، چینی حکومت نے بھارتی اخبار کے بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی پروپیگنڈے کا پول کھولتے ہوئے کہاکہ بھارتی اخبار میں چھپنے والی تمام خبریں بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں۔ واضح رہے کہ دا ہندو نے خبر دی کہ چین کے صدر شی جن پنگ نے گزشتہ ماہ باؤ فورم کے موقع پر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو مشورہ دیا تھا کہ عالمی دباؤ کے باعث حافظ سعید کو کسی اور مغربی ایشیائی ملک منتقل کر دیا جائے ۔