کراچی میں پیر سے پھر گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان

کراچی: شہر قائد میں ایک بار پھر گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔
شہر میں گزشتہ کئی روز تک شدید گرمی کی لہر نے شہریوں کا رہنا مشکل کردیا تھا تاہم گزشتہ روز سمندری ہوائیں چلنے کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پیر سے پھر شہر میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔
شہر کا موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ہوامیں نمی کاتناسب 66 فیصد ہے۔ شہر میں موجودہ ہواکی رفتار 13 کلومیٹر فی گھنٹہ سے چل رہی ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ پیر سے کراچی کا درجہ حرارت ایک مرتبہ پھر بڑھے گا تاہم گرمی کی یہ لہر بدھ تک جاری رہے گی، جمعرات سے درجہ حرارت میں کمی آنے لگے گی۔