آئندہ الیکشن میں پیپلزپارٹی کی حکومت بنے گی۔بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی کی حکومت بنے گی، پیپلزپارٹی ہی عوام کی تقدیر بدل سکتی ہے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ سندھ میں امن وامان کی صورتحال کافی بہترہوگئی ہے، ہم آگے کی سمت جارہے ہیں۔
انھوں نے مزید کہاکہ سندھ میں صحت اورتعلیم شعبوں میں کافی بہتری آئی ہے، بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کے ذریعےغریبوں کی مدد کی گئی. پیپلزپارٹی نےغریبوں کوبلاسودقرضےفراہم کیے. غریب خواتین کو بلاسود قرضے فراہم کرنے کا پروگرام شروع کیا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ میں پینے کے پانی کے لئے ایک ہزارسے زائد آر او پلانٹس لگائے ہیں، سندھ کا صاف پانی پراجیکٹ پنجاب سے بہت بہتر ہے۔