ریال میڈریڈ نےچیمپئنز لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

 

کیف:چیمپئنز لیگ کے فائنل میچ میں ریال میڈریڈ نے لیور پول کو 3-1شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیاہے ۔تفصیلات کے مطابق ریال میڈریڈ کی جانب سے کریم بینرزیما نے 50 ویں منٹ پر پہلا گول کیا تاہم اس کے 4 منٹ بعد ہی لیو ر پول کے کھلاڑی سادیو ما نے 54 منٹ میں گول کر کے مقابلہ 1-1 سے برابر کر دیا , مقابلہ اس وقت سنسنی خیز مرحلے میں داخل ہوا جب ریال میڈریڈ کی جانب سے کیراتھ بیل نے 63 ویں منٹ میں دوسرا گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی ۔کیراتھ بیل نے 83 ویں منٹ پر ملنے والے شاندار موقع کو ہاتھ سے نہیں جانے دیا اور شاندار ہٹ لگاکر ٹیم کو فاتحانہ گول سے نواز دیا اور واضح برتری دلا دی۔