سی ٹی ڈی کی گجرات میں کارروائی- 6دہشت گرد ہلاک

 

لاہور:گجرات میںسی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران 6دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق سی ٹی ڈی نے گجرات کے علاقے اپر جہلم میں ناکہ بندی کی تھی کہ اس دوران موٹرسائیکلوں پر سوار 9 دہشت گردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی،

جوابی فائرنگ میں 6 دہشت گرد ہلاک جبکہ 3 فرار ہوگئے، ہلاک دہشت گردوں کی شناخت عبدالمقیم،فیصل،عثمان،روف اورعظیم کےنام سے ہوگئی ،مرنےوالوں میں ریڈ بک میں شامل دہشت گردشعیب بھی شامل ہے۔ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا،

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے2خودکش جیکٹ،5دستی بم اور اسلحہ 5ڈیٹونیٹرز،بارودی مواداورحساس مقامات کےنقشےبھی برآمد ہوئے،

ہلاک دہشت گردکئی بم دھماکوں میں ملوث تھے،جو حساس مقامات کونشانہ بناناچاہتےتھے۔