وکٹ فکسنگ رپورٹ میں پاکستانی کرکٹرکانام بھی سامنےآگیا

 

کراچی :عرب ٹی وی کی وکٹ فکسنگ کی رپورٹ میں پاکستانی کرکٹرحسن رضاکانام بھی سامنےآگیا۔

عرب ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حسن رضاکومبینہ فکسرسابق بھارتی فرسٹ کلاس کرکٹررابن مورس کےساتھ فلمبندکیاگیا ہے۔پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر حسن رضابراہ راست گفتگو میں شریک نہیں رہے،وکٹ فکسرزنےمجوزہ پلان کےدوران مثال کےطورحسن رضاکانام لیا،

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حسن رضانےعرب ٹی وی کےباضابطہ رابطےپرکوئی جواب نہیں دیا۔رابن مورس نےاسٹنگ آپریشن کرنیوالےرپورٹرکو فکسنگ کی یقین دہانی کرائی تھی۔