افغان فورسز کی غلطی سے ہونے والی کارروائی میں 9 شہری ہلاک

ننگرہار: افغانستان کے مشرقی صوبے ننگر ہار میں افغان فورسز کی غلطی سے ہونے والی کارروائی میں 9 شہری ہلاک جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔
افغان حکام کے مطابق افغان فورسز کی جانب سے غلطی سے ہونے والی ایک کارروائی کے دوران 9شہری مارے گئے جن میں مقامی پولیس کمانڈر بھی شامل ہے جبکہ 8 افراد زخمی بھی ہوگئے۔
افغان حکام کے مطابق چھاپوں کے دوران ایک گھر سے ہونے والی فائرنگ پر کارروائی کی گئی، یہ کارروائی غلطی سے ہوئی، جس کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ننگر ہار کے ایک اسپتال کے ذرائع نے بھی تصدیق کی ہے کہ اس واقعے کے 9 ہلاک شدگان کی لاشیں اسپتال لائی گئیں۔