کراچی: ہزار کے نوٹ پر قومی پرچم کا رنگ تبدیل کرنے پر اسٹیٹ بینک اور حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیاگیا۔
سندھ ہائی کورٹ میں ایک ہزار کے نوٹ پر پاکستانی پرچم کا رنگ تبدیل کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے اسٹیٹ بینک، اٹارنی جنرل اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 3 جولائی تک تفصیلی جواب جمع کرانے کا حکم دےدیا۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ایک ہزار روپے کے کرنسی نوٹ پر پاکستان کے پرچم کا رنگ تبدیل کرنا قابلِ سزا جرم ہے، ہزار کا نوٹ سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے حکم پر گورنر اسٹیٹ بینک اشرف وتھرا کے دستخط سے جاری ہوا تھا۔مدعا علیہان نے ایسا کرکے دستور کی دفعہ 5 سے انحراف کیا اور پاکستانی پرچم کی بے حرمتی کی ہے۔
درخواست گزار نے عدالت سے نوٹ منسوخ کرکے ذمہ دار افراد کے خلاف فوجداری مقدمے کے تحت کارروائی کرنے کی استدعا کی۔