ہمار ے نگران وزیر اعلیٰ ناصر محمود کھوسہ ہی ہوں گے -شہباز شریف

 

لاہور :وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے کہاہے کہ ہمارے نگران وزیر اعلیٰ ناصر محمود کھوسہ ہی ہیں اور ان کے نام کی سمری گورنر کو منظوری کے لئے بھجوائی جاچکی ہے ۔ایک بار سمری گورنر کو بھجوادی جائے تو واپس نہیں کی جاتی ہے۔گورنر پنجاب کل رات 12 بجے تک سمری پر دستخط کردیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کابینہ کے آخری رسمی اجلاس سے خطاب میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اپوزیشن نام دینے سے پہلے اور بعد میں کہیں سو رہی تھی ، انہوں نے کہا کہ نگران وزیر اعلیٰ کا نام مشاور ت سے فائنل کیا گیا تھااور یہ نام اپوزیشن نے ہی دیا تھا اور اب ایک مرتبہ نام دیکر واپس لینا سمجھ سے بالا تر ہے، انہوں نے کہا کہ اب اگر اپوزیشن کے نام آئے بھی تو ہم ناصر محمود کھو سہ کی ہی حمایت کریں گے ۔