اینویڈیا کے بانی اور چیف ایگزیکٹو جینسن ہانگ نے استعفیٰ دے دیا

ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ اور چیف فنانشل آفیسر 'کولٹ کریس' کو عبوری سی ای او مقرر ،ہاروی سی جونز بورڈ کا پہلا باقاعدہ چیئرمین تعینات

November 12, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کی دنیا سے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے کہ دنیا کی معروف ترین آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور سیمی کنڈکٹر کمپنی ‘اینویڈیا’ (Nvidia) کے شریک بانی اور طویل عرصے تک سربراہ رہنے والے جینسن ہانگ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

33 سال تک کمپنی کی قیادت کرنے والے جینسن ہانگ کا یہ استعفیٰ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب وہ نجی تعلقات اور قومی سلامتی کے حوالے سے سامنے آنے والے الزامات کی تحقیقات کا سامنا کر رہے تھے۔

اینویڈیا کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے فوری طور پر کمپنی کی موجودہ ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ اور چیف فنانشل آفیسر ‘کولٹ کریس’ کو عبوری سی ای او مقرر کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ ہاروی سی جونز کو بورڈ کا پہلا باقاعدہ چیئرمین تعینات کیا گیا ہے۔

اینوڈیا کے شریک بانی جینسن ہوانگ، جن کے پاس کمپنی کے تقریباً 3.61 فیصد حصص ہیں اور وہ کمپنی کے چوتھے بڑے سرمایہ کار ہیں، بورڈ آف ڈائریکٹرز سے بھی الگ ہوجائیں گے۔

63 سالہ جینسن ہوانگ پر حالیہ دنوں میں ان رپورٹس کے بعد دباؤ بڑھ رہا تھا جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ان کے ایک چینی کاروباری خاتون کے ساتھ تعلقات تھے، جن پر امریکی حکام کو چین کے لیے جاسوسی کرنے کا شبہ ہے۔

ان کے استعفے سے امریکی چپ برآمدی پالیسی پر بھی دور رس اثرات مرتب ہونے کا امکان ہے، کیونکہ جینسن ہوانگ چینی مارکیٹ تک رسائی برقرار رکھنے کے حامی رہے ہیں اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ان کے قریبی تعلقات بھی رہے ہیں۔

اینوڈیا کئی برس تک اعلیٰ درجے کے گرافکس کارڈز کے شوقین صارفین اور گیمرز کے لیے جانی جاتی تھی، تاہم کمپنی کی چپس میں بیک وقت بے شمار حساب کتاب کرنے کی صلاحیت نے انہیں مصنوعی ذہانت کی دوڑ کا اہم ایندھن بنا دیا۔ اس کے نتیجے میں اینوڈیا امریکا اور چین کے درمیان ٹیکنالوجی پر غلبے کی کشمکش کا ایک اہم اسٹریٹجک ہدف بن گئی۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں اینوڈیا کے بورڈ نے بیرونی قانونی مشیروں کی معاونت سے آزاد ڈائریکٹرز کی سربراہی میں تحقیقات شروع کی تھیں کہ آیا جینسن ہوانگ کسی غیر ملکی انٹیلی جنس آپریشن کا نشانہ بنے تھے یا نہیں۔ اس وقت بورڈ نے ان پر اعتماد کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ کمپنی کے راز یا قومی سلامتی متاثر ہونے کا کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا۔

یہ تنازع بدھ کے روز اس وقت مزید شدت اختیار کر گیا جب امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے رپورٹ کیا کہ جینسن ہوانگ کے اینوڈیا کی ہیلتھ کیئر نائب صدر کمبرلی پاول کے ساتھ بھی تعلقات تھے، جو براہِ راست ان کے ماتحت کام کرتی تھیں۔

کمپنی نے عبوری قیادت کے لیے کولیٹ کریس اور بورڈ چیئرمین کے طور پر ہاروی جونز کی تقرری کا اعلان کیا ہے، جبکہ جینسن ہوانگ کی علیحدگی کی خبر کی بھی تصدیق ہوئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق جینسن ہانگ پر کچھ عرصہ قبل ایک مبینہ چینی انٹیلی جنس ایجنٹ اور کاروباری شخصیت سے تعلقات کے الزامات عائد کیے گئے تھے، جس کے بعد امریکی حکام اور کمپنی کی سطح پر تحقیقات شروع کی گئیں۔ حال ہی میں میڈیا پر یہ خبریں بھی گردش کر رہی تھیں کہ ان کے ایک اور اینویڈیا ملازم کے ساتھ بھی تعلقات رہے ہیں۔ ان خوض اور تنازعات کے باعث کمپنی کو حصص کی مارکیٹ میں بھی شدید تنزلی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
 ٹیکنالوجی ماہرین کا کہنا ہے کہ جینسن ہانگ کا استعفیٰ مصنوعی ذہانت (AI) کی صنعت اور اینویڈیا کے لیے ایک بہت بڑا دھماکہ ہے، کیونکہ کمپنی کی حالیہ عروج میں ان کی شخصیت اور قیادت کا مرکزی کردار رہا ہے۔ خبر سامنے آتے ہی تجارتی منڈیوں میں ہلچل مچ گئی ہے اور کمپنی کے مستقبل کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔