عوام براہ راست پارلیمانی کارروائی دیکھ سکیں گے -مریم اورنگزیب

 

اسلام آباد:وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگز یب نے کہا ہے کہ پی ٹی وی کے پارلیمنٹ سے نشریات کا آغاز کیا جا رہاہے ،اب عوام پارلیمان کی کارروائی کو براہ راست دیکھ سکیں گے ۔

نجی ٹی وی کے پروگرامیں گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگز یب نے کہا کہ پارلیمنٹ سے پی ٹی وی نشریات کاباقاعدہ آغاز کرنے کیلئے منصوبہ بندی ایک سال قبل کی گئی تھی جس پر کام جاری تھا اور اب اس پر عملی طور پر عمل در آمد کردیا گیا ہے ، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے مدت مکمل ہونے کے ساتھ ہی یہ منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچ جائے گا اور عوام پارلیمنٹ میں ہونی والی بحثوں کو براہ راست دیکھ کر آگاہی حاصل کرسکیں گے ، واضح رہے کہ اس سے قبل پارلیمنٹ کی کارروائی پر عمومی طور پر بلیک آؤٹ ہوتا تھا جو پارلیمنٹ سے براہ راست پی ٹی وی کی نشریات کے آغاز سے ختم ہو جائے گا ۔