مسلح شخص حلف برداری کے جعلی اجازت نامے پر چیک پوسٹ سے گزرنے کی کوشش کر رہا تھا۔فائل فوٹو
مسلح شخص حلف برداری کے جعلی اجازت نامے پر چیک پوسٹ سے گزرنے کی کوشش کر رہا تھا۔فائل فوٹو

یو اے ای حکومت پر تنقید کرنے کے جرم میں سماجی کارکن کو سزا

ریاض: متحدہ عرب امارات کے ایک مشہور سماجی کارکن احمد منصور کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانے پر 10 سال قید اور 10 لاکھ درہم جرمانے ادا کرنے کی سزا سنادی گئی۔
اطلاعات کے مطابق سزا یافتہ احمد منصور اور دیگر جمہوریت کے حامی کارکنوں کی جانب سے حکومت پر تنقید کی گئی تھی، جسے نازیبا قرار دیا جارہا تھا۔
ذرائع کے مطابق احمد منصور الیکٹرکل انجینئر اور شاعر ہیں، جسے مارچ 2017 میں فرقہ وارانہ اور نفرت انگیز ایجنڈا پھیلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ احمد منصور کو سوشل میڈیا پر متحدہ عرب امارات میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف بولنے پر 10 سال جیل میں قید کردیا گیا۔ یہ عمل آزادی اظہار رائے کے حق کی خلاف ورزی ہے، لہٰذا انتظامیہ ان کی سزا کو ختم کرکے احمد منصور کو رہا کرے۔
خیال رہے کہ احمد منصور ان 5 کارکنوں میں بھی شامل تھے جنہیں 2011 میں دیگر عرب ریاستوں میں اصلاحات کا مطالبہ کرنے کے الزام میں سزا سنا دی گئی تھی۔