بھارت میں کرونا وائرس کے کیسزکی تعداد 500 سے تجاوزکرگئی ہے۔فائل فوٹو
بھارت میں کرونا وائرس کے کیسزکی تعداد 500 سے تجاوزکرگئی ہے۔فائل فوٹو

پنجاب میں نومولود بچوں کااغوا روکنے کیلئے جدیدسسٹم آگیا

لاہور:پنجاب کے بڑے سرکاری اسپتالوں میں نومولود بچوں کے اغوا کی روک تھام کے لئے ریڈیوفریکونسی ٹیگ سسٹم استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے .

ابتدائی طورپرلاہورکے سروسز اسپتال میں نومولود بچے اوراس کی والدہ کوجدید ٹیگ لگائے جائیں گے۔ نومولود بچے اوراس کی والدہ کی کلائی پر ریڈیو فریکونسی پرمبنی ٹیک لگائے جائیں گے، دونوں ٹیگ ایک ہی فریکونسی پر ہوں گے جسے اسپتال کے مرکزی مانیٹرنگ سسٹم سے منسلک کیاجائے گا ۔

صوبائی محکمہ صحت پنجاب کے حکام کے مطابق ابتدائی طورپرلاہور کے سروسز اسپتال میں یہ سسٹم نصب کیا جارہا ہے۔ سروسزانسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے پرنسپل محمود ایاز نے اس منصوبے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ گائنی اورپیڈیاٹرک وارڈز میں ریڈیوفریکونسی ٹیگ سسٹم لگایا جارہا ہے

اس سے قبل نومولود بچے اوراس کی والدہ کی کلائی پرایک نمبرکا پلاسٹک سے بناہوا ٹیک لگایا جاتا تھا تاہم اب جدید ریڈیوفریکونسی ٹیگ لگایا جائے گا، اس ٹیگ کی وجہ سے بچے کوجیسے ہی مخصوص ایریا سے باہرلے جانے کی کوشش کی جائے گی خودکار سسٹم کے تحت الرٹ جاری ہوگا اورسائرن بجنے لگے گا

انہوں نے امید ظاہرکی ہے کہ اس سسٹم سے نومولود بچوں کے اغوا کے واقعا ت میں کمی آئیگی ، ماضی میں نومولود بچوں کے اغواکی روک تھام کے لئے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد لی جاتی رہی ہے تاہم اس سے کوئی خاطرخواہ نتائج حاصل نہیں ہوپارہے تھے

بھارت سمیت کئی ممالک میں بچوں کی حفاظت کے لئے جدید سسٹم استعمال کیا جارہا ہے جبکہ پاکستان کے کئی نجی اسپتالوں میں بھی الیکٹرانک ٹیگ استعمال کئے جارہے ہیں۔