کوئٹہ سے لاکھوں روپے مالیت کی نان کسٹم پیڈ گاڑیاں برآمد

 

کوئٹہ:کوئٹہ کے علاقے سریاب میں پولیس ،کسٹم اور ایف سی نے مشترکہ کارروائی میں لاکھوں روپے مالیت کی 11نان کسٹم پیڈ گاڑیاں قبضے میں لے لیں۔

تفصیلات کے مطابق ہفتے کو ڈپٹی کلکٹر کسٹم مقبول بلوچ نے ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ نصیب اللہ خان کے ہمراہ کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر واقعہ مختلف شور ومز پر چھا پہ مار کر لاکھوں روپے مالیت کی11نان کسٹم پیڈ گاڑیاں تحویل میں لے لیں جبکہ 25دیگر گاڑیوں کی تصدیق کا حکم دے دیا ،3 گھنٹے تک جاری رہنے والے آپریشن میں متعدد شورومز پر چھاپے مارے گئے ،تحویل میں لی جانے والی گاڑیوں کو کسٹم حکام کے حوالے کردیا گیا ۔