معروف کامیڈین جاوید کوڈو ٹریفک حادثے میں شدید زخمی

 

لاہور:معروف مزاحیہ اداکار جاوید کوڈو ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوگئے ، حادثہ مسلم ٹاؤن لاہور میں پیش آیا جس کے بعد ان کو طبی امداد کے لئےاسپتال منتقل کردیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم ٹاؤن کے نزدیک ٹریفک حادثے میں معروف کامیڈین جاوید کوڈ وبری طرح زخمی ہوگئے جس کے بعد ان کو طبی امداد کیلئے گنگا رام ہسپتال منتقل کردیاگیا ، ڈاکٹرز کے مطابق حادثے میں جاوید کوڈو کی کولہے کی ہڈی ٹوٹ گئی ہے جس کو جوڑنے کے لئے ان کا آپریشن کیا جائے گا ۔