نیب نے پیراگون سٹی کے 4 بزنس پارٹنرز کو گرفتار کرلیا

 

لاہور: پیراگون سٹی اسکینڈل کیس میں نیب نے پیراگون سٹی کے 4 بزنس پارٹنرز کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان سے مبینہ طور پر 2 ارب روپے کے غبن کے شواہد ملےہیں۔
ذرائع کے مطابق لاہورپیراگون سٹی کرپشن کیس میں نیب نے اہم گرفتاریاں کی ہیں۔ پیراگون سٹی کے 4 بزنس پارٹنرز شہاب حسین ، تاثیر حسین ، طارق محمود اور شہزاد کو حراست میں لے لیا گیا۔ نیب ذرائع کے مطابق ملزمان کی گرفتاری فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کی جانب سےغیرمعمولی ٹرانزیکشن کی نشاندہی پرہوئی۔ چاروں ملزم پیراگون سٹی کےبااختیارڈیلرندیم احمدکےبزنس پارٹنرہیں۔

نیب ذرائع کے مطابق پیراگون سٹی کے168متاثرین سےدھوکہ دہی کےذریعےخطیررقم بٹوری گئی،چاروں ملزمان کو اتوار کو ڈیوٹی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کر کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔