شہر قائدمیں یکم رمضان سے جاری گرمی کا زور ٹوٹ گیا

کراچی میں کئی روز سے جاری شدید گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے، تاہم آج موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں پچھلے چند روز سے جاری گرمی کی لہر ٹوٹنے کے بعد شہریوں نے سکون کا سانس لیا ہے۔۔آج شہر میں درجہ حرارت 35 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کو شہر کا موسم گرم مرطوب رہا کئی روز کے مقابلے میں ہفتہ کو گرمی کافی کم رہی ،سمندر کی سمت سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کی جنوب مغربی ہواؤں کی وجہ سے پارہ زیادہ نہیں بڑھا۔
گزشتہ روز کم سے کم درجہ حرارت 26 جبکہ زیادہ سے زیادہ 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا صبح کے وقت غیر معمولی طور پر نمی کا تناسب 72 فیصد جبکہ باقی دن نمی کا تناسب بڑھنے سے موسم گرم مرطوب رہا آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔