لاہور: پنجاب فوڈ اتھارٹی کا لاہور میں غیر قانونی مذبح خانوں، بیمار اور لاغر جانوروں کے گوشت کی فراہمی کے خلاف کریک ڈان جاری ہے اور بکر منڈی سے 3600 کلو ناقص گوشت برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیاگیاہے۔ فوڈ اتھارٹی آپریشنز اور میٹ سیفٹی ٹیموں نے بکر منڈی میں غیر قانونی مذبح خانوں پر چھاپے مار کر 3600 کلو ناقص گوشت برآمد کر لیا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی اورفوڈ ٹیموں نے ناقص گوشت پیمکو کی بھٹی میں جلا کر تلف کر دیا،پنجاب میٹ سیفٹی ٹیم نے ایک ہفتہ ریکی کر کے غیر قانونی مذبح خانوں کا سراغ لگایا تھا۔ گرفتار ملزمان کے مطابق گوشت لاہور کے مضافاتی علاقوں میں مختلف دکانوں پر سپلائی کیا جانا تھا۔