سعودی قیادت کیخلاف منفی پراپیگنڈہ کرنے پرسزا ہوگی،قانون تیار

ریاض:سعودی عرب کی قیادت، فردیا خاندان کیخلاف منفی پراپیگنڈے کی روک تھام کیلئے قانونی مسودہ تیار کر لیا گیا ہے جس کی سعودی مجلس شوری نے منظوری دے دی ہے۔

عرب اخبار کے مطابق سعودی مجلس شوری کی جانب سے حتمی منظوری کیلئے تیار کردی مسودہ خادم حرمین شریفین کو بھجوا دیاگہا ہے۔ یہ مسودہ 8 دفعات پر مشتمل ہے جس کا مقصد شاہی افراد سے چھیڑ خانی اورمنفی پروپیگنڈے کا سدباب ہے ۔

بھیجے گئے مسودے کے مطابق جو شخص بھی منفی پروپیگنڈے اورچھیڑ خانی کے جرم کا مرتکب ہوگا اسے سخت سزا دی جائے گی اور متاثرین کو تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

مسودے کے مطابق یہ قانون اسلامی شریعت اور ریاستی قوانین کے عین مطابق ہے جن میں فرد کی نجی حیثیت ، اس کے وقار اور آزادی کے تحفظ پر زور دیاگیا۔واضح رہے کہ خادم حرمین شریفین نے مذکورہ قانون کا مسودہ تیار کرنے کی ہدایت وزارت داخلہ کو جاری کی تھی۔