چین میں جعلی سگریٹ بنانےو فروخت کرنے والے 33 ملزمان گرفتار

ینان: چین کے جنوب مغربی صوبے ینان میں جرائم پیشہ افراد کے ایک گروہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ صوبہ ینان کے علاقے قوجنگ میں 33 جرائم پیشہ افراد کو جعلی سگریٹ تیار اور فروخت کرنے کے الزام میں دھر لیا گیا ہے۔ ملزمان روزانہ10 ہزار سگریٹ تیار کرکے ملک کے 5 مختلف مقامات پر فروخت کردیا کرتے تھے۔سیگریٹوں کی مالیت 140 ملین یوآن (21.7ملین امریکی ڈالر )بتائی گئی ہے۔پولیس نے سگریٹ تیار کرنے کے اڈے پر چھاپہ مارکر ملزمان کو گرفتار اور سگریٹ اپنے قبضے میں لے لیے۔واضح رہے کہ پولیس6 ہفتوں سے ملزمان کی نگرانی کررہی تھی جبکہ مزید تحقیقات جاری ہے۔