بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں کے علاقے چتراگام کا محاصرہ کیا۔فائل فوٹو
بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں کے علاقے چتراگام کا محاصرہ کیا۔فائل فوٹو

مقبوضہ کشمیر میں گورنر راج نافذ کردیا گیا

سری نگر: بھارتی صدر رام ناتھ کووند نے وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کے استعفے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں گورنر راج نافذ کرنے کی منظوری دے دی۔
بھارت کی ہندو انتہا پسند حکمراں جماعت بی جے پی کا پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی سے الگ ہونے کے بعد اسمبلی میں وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کی اکثریت ختم ہوگئی تھی۔ جس کے بعد انہوں نے گزشتہ روز اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
بھارتی صدر کی جانب سے گورنر راج کی منظوری کے بعد مقبوضہ وادی میں گورنر این این وہرا آئندہ 6 ماہ کے لئے امور سنبھالیں گے۔