اشرف غنی کی طالبان کو پھر امن عمل میں شمولیت کی دعوت

 

کابل :افغان صدر اشرف غنی نے افغان طالبان کو ایک بار پھر امن عمل میں شامل ہونے کی دعوت دے دی ۔

کابل میں پریس کانفرنس کے دوران افغان صدر اشرف غنی نے کہا کہ طالبان کو اب عوام اور مذہبی سکالرز کے ردعمل کا سامنا ہے۔ طالبان پر منحصر ہے کہ وہ درپیش صورت حال پر کیسے قابو پاتے ہیں، افغان شہری اور علما امن عمل میں طالبان کی شرکت چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ طالبان کے ساتھ افغان حکومت کی جنگ بندی ختم ہو گئی، سیکیورٹی فورسز طالبان کے خلاف آپریشن دوبارہ شروع کریں گی۔اشرف غنی نے یہ بھی کہا کہ طالبان کے کئی ارکان افغانستان میں امن اور استحکام چاہتے ہیں، افغان قوم نے ثابت کیا ہے کہ وہ مصالحت کے لیے تیار ہے۔