چین میں ٹرک اورمسافر بس کے درمیان تصادم-18ہلاک

 

بیجنگ: چین کے وسطی حصے کی ایک شاہراہ پر ٹرک اور مسافر بس کے درمیان حادثے کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتیں18 تک پہنچ گئی ہیں۔

چینی میڈیا کے مطابق ملک اس حادثے میں ایک درجن سے زائد افراد زخمی ہیں اور کئی کی حالت نازک ہے جبکہ یہ حادثہ ہونان صوبے میں پیش آیا۔ حادثہ بارش میں ٹرک یا بس کے پھسل جانے سے رونما ہوا۔ عالمی اداہ صحت کے مطابق چین میں ٹریفک کے ضوابط اور سڑکوں میں بہتری کے باوجود سالانہ بنیاد پر ٹریفک حادثات میں ہونے والی ہلاکتیں ڈھائی لاکھ سے زائد ہوتی ہیں۔