تہران: یونیسکو نے ایران میں8 مقامات کو عالمی ورثے کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔
غیر ملکی میڈیارپورٹس کے مطابق یونیسکو نے یہ فیصلہ بحرینی دارالحکومت میں اپنے ایک اجلاس میں کیا۔ عالمی ادارے کے مطابق یہ تاریخی مقامات ساسانی سلطنت کے دور کے ہیں اور اس کے بعد اموی خلافت نے اس سلطنت کا خاتمہ کر دیاتھا۔ اس اضافے کے ساتھ اب مجموعی طور پر 24 ایرانی مقامات اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو کی ثقافتی ورثے سے متعلق فہرست کا حصہ بن چکے ہیں۔