افریقہ میں امن فوج کے2 فرانسیسی اہلکار ہلاک

 

گاؤ:شورش زدہ افریقی ملک مالی کے شمالی شہر گاؤ میں کار بم کےحملے میں 2فرانسیسی فوجی ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق مالی فوج کے ترجمان نے حملے میں10افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی ، عینی شاہدین کے مطابق حملے میں زخمی ہونے والوں میں مالی کے فوجی بھی شامل ہیں۔ مالی کے دارالحکومت بماکو میں فرانسیسی فوج کی مقامی کمانڈ نے حملے اور اپنے فوجیوں کی ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔واضح رہے کہ مالی میں فرانسیسی فوجیوں کی ہلاکت ایسے وقت پر ہوئی ہے جب فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون اس کے ہمسایہ ملک موریطانیہ کے دارالحکومت میں افریقین یونین کی سمٹ میں شریک ہیں۔