میرے بیٹے کی انتڑیاں وغیرہ پھٹ گئیں ۔والدہ،فائل فوٹو
میرے بیٹے کی انتڑیاں وغیرہ پھٹ گئیں ۔والدہ،فائل فوٹو

7سالہ پاکستانی بچی زینب بھارت کےاسپتال میں چل بسی،وطن لانے میں مشکلات

نئی دہلی: علاج قلب کے لئے بھارت جانے والی فیصل آباد کی 7 سالہ زینب لدھیانہ کے اسپتال میں انتقال کرگئی۔
تفصیلات کے مطابق کمسن زینب کے دل میں 3 سوراخ تھے اور اس کے دل کا بایاں حصہ بھی کام نہیں کر رہا تھا۔
بچی کے والد کے مطابق فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ڈاکٹروں نے بتایا تھا کہ پاکستان میں زینب کی سرجری کے سلسلے میں خطرات ہیں، جس کے بعد انہوں نے بھارت میں بیٹی کے علاج کے لئے رابطہ کیا تھا۔
بعدازاں زینب کے والد اسے بھارت کے شہر لدھیانہ لے گئے، ایک نجی اسپتال میں گزشتہ رات اس کی سرجری کی گئی اور زینب کو آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا۔
والد کے مطابق ڈاکٹروں نے بتایا تھا کہ زینب کی سرجری کامیاب ہوئی ہے لیکن آئندہ 24 گھنٹے بچی کے لئے اہم ہیں۔
والد نے بتایا کہ آج صبح 4 بجے زینب نے دم توڑ دیا۔ نجی اسپتال نے زینب کی میت تو والدین کے حوالے کر دی، تاہم میت پاکستان واپس لانے کے لئے غمزدہ والدین سخت پریشان ہیں۔
زینب کے والد نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں الزام عائد کیا کہ سفری دستاویزات کے لئے پولیس کبھی ایک دفتر تو کبھی دوسرے دفترکے چکر لگوا رہی ہے۔ انہوں نے بیٹی کی میت واپس لانے کے لئے پاکستانی سفارتخانے سے مدد کی بھی اپیل کی۔