سابق ملائیشی وزیراعظم نجیب رزاق گرفتار،273 ملین ڈالرکےاثاثےبرآمد

کوالا لمپور: سرکاری خزانے میں خرد برد کے الزامات میں اینٹی کرپشن پولیس نےملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کوگرفتار کرلیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اینٹی کرپشن پولیس نے انہیں اپنے گھر سے حراست میں لیا۔ جبکہ سابق وزیراعظم نجیب رزاق کوکل عدالت میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
قبل ازیں تحقیقاتی ادارے نے سابق وزیراعظم کے گھر اور دفاتر میں دو الگ الگ مارے تھے جس میں سابق وزیراعظم کے 273 ملین ڈالر کے اثاثے بر آمد کیے تھے۔
ملائيشيا کےسابق وزیراعظم کے قبضے سے برآمد کیے گئے اثاثوں کی ماليت لگ بھگ 273 ملين ڈالر بنتی ہےجس میں 567 ہینڈ بیگز ہیں جو سابق وزیراعظم اور ان کی اہلیہ روسماء منصور کے زیر استعمال تھے، اس کے علاوہ 12 ہزار سے زائد زیورات،423 مہنگی گھڑیاں، مشہور برانڈ کے 234 چشمے شامل ہیں۔