سوئیڈن نے 24سال بعدکواٹرفائنلز میں جگہ بنالی

سینٹ پیٹرزبرگ: سوئیڈن نے24 سالوں میں پہلی مرتبہ کوارٹر فائنلز میں جگہ بنالی، سوئیڈن نے سوئٹزرلینڈ کو 0-1 سے شکست دے کرہی چوبیس سال میں پہلی مرتبہ کوارٹر فائنلز میں جگہ بنائی ہے۔پہلا اور واحد گول سوئیڈن کی جانب سے ایمل فورسبرگ نے 66ویں منٹ میں اسکور کیالیکن مخالف ٹیم گول کرنے میں مکمل ناکام رہی ،سوئیڈن کا کوارٹر فائنل میں مقابلہ انگلینڈ اور کولمبیا کے درمیان میچ کے فاتح سے ہوگا۔واضح رہے کہ سوئیڈن اس سے قبل 1994 میں امریکا میں ہونے والے عالمی کپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچا تھا۔