فیصل آباد : فیصل آباد میں 7 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم بچی کے چچا کا دوست نکلا ، بیرون ملک فرار ہو تے ہوئے پولیس نے ایئر پورٹ پر دھر لیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق سمن آباد میں پیر کو 7 سالہ فضا کو اغواکے بعد زیادتی کرکے قتل کر دیا گیا تھا۔ ملزم معصوم فضا کی لاش رضا آباد کے علاقے میں درختوں کے نیچے پھینک کر فرار ہو گیا تھا۔ پولیس نے نامعلوم ملزم کے خلاف اغوا زیادتی اور قتل کا مقدمہ درج کیا تھا جس کے بعد ملزم کی تلاش شرو ع کردی گئی ۔ پولیس نے ملزم عبدالرزاق کو بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش میں لاہور ائیرپورٹ سے گرفتار کر لیا جبکہ بچی کے پوسٹمارٹم رپورٹ میں زیادتی بھی ثابت ہو گئی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق فیصل آباد پولیس کے اہلکار ملزم کو لینے کے لئے لاہور پہنچ چکے ہیں۔ بچی کے خاندان کے قریبی ذرائع کے مطابق ملز م عبد الرزاق بچی کے چچاکا دوست ہے۔