بیجنگ: چین نے امریکا سے تجارتی تنازعہ کے دوران اور خطے میں سیکورٹی کے پیش نظر اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کردی۔
واشنگٹن میں چینی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ امریکا میں سیکورٹی صورتحال بہت خراب ہے۔ امریکا میں فائرنگ سے ہلاکتیں، چوریاں، ڈکیتیاں عام ہیں۔ امریکی کسٹم ایجنٹ بلاوجہ تلاشی لیتے ہیں اور چینی شہریوں کا سامان قبضے میں لے لیتے ہیں۔
چینی سفارتخانے نے مزید کہا کہ امریکا میں فراڈ کرنا عام سی بات ہے اور اس کے ساتھ ساتھ قدرتی آفات کا بھی بہت خطرہ ہے۔ امریکی سفر کے دوران چینی شہری مشتبہ افراد سے محتاط رہے اور رات کو اکیلے میں سفر سے گریز کریں۔