نیرولی:کینیا میں بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں9 افراد ہلاک جبکہ 20زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حادثہ دارالحکومت کینیا کی جنوب مشرقی ہائی وے پر اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار ٹرک بس سے ٹکرا گئی، حادثے کے نتیجے میں کم از کم9 افراد موقع پر ہلاک جبکہ20 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پراسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔