داعش سربراہ البغدادی کا بیٹا شام میں ہلاک

 

دمشق:داعش کے سربراہ البغدادی کا بیٹا حذیفہ البدری شام میں مارا گیاہے، البدری علویوں اور روسیوں کے خلاف لڑتے ہوئے ہلاک ہوا،داعش نے حملے اورداعش کے سربراہ البغدادی کے بیٹے کے ہلاک ہونے کی تصدیق کر دی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دہشت گرد تنظیم داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کے بیٹے کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ حذیفہ البدری شامی صوبے حمس میں کیے گئے ایک حملے میں مارا گیا۔ اعماق نے بتایا کہ البدری علویوں اور روسیوں کے خلاف لڑتے ہوئے ہلاک ہوا۔