تین ملکی ڈس ایبلڈ کرکٹ سیریز : پاکستان نے بنگلہ دیش کو ہرا دیا

 

انگلینڈ: پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ میں جاری تین ملکی ڈس ایبلڈ ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں بنگلہ دیش کو 45 رنز سے شکست دے دی۔

پاکستانی ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پانچ وکٹوں کے نقصان پرمقررہ 20 اوورز میں 180 رنز بنائے ۔ پاکستانی ٹیم کے بلے باز واجد عالم 74 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر نمایاں رہے ۔

180 رنز کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 135 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ پاکستان کی جانب سے نہار عالم، جہانزیب اور محمد حارث نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔