کابل : افغانستان کے شہر جلال آباد میں خودکش دھماکا جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ متعددافراد زخمی ہوئے۔ترجمان صوبائی گورنر کے مطابق دھماکے میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیااورخودکش بمبارنےگاڑی کے نزدیک پہنچ کر خود کو دھماکے سے اڑایاجس کی وجہ سے قریبی پیٹرول اسٹیشن میں آگ لگ گئی۔
انہوں نے مزید کہاکہ حملے میں جاں بحق ہونے والوں میں زیادہ تر شہری شامل ہیں تاہم دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی دہشت گرد گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔