کراچی: نیو کراچی کے علاقے میں پی ایس پی اور ایم کیو ایم پاکستان کے کارکنان میں کشیدگی پیدا ہوگئی تاہم پولیس نے صورتحال کو قابو میں کرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق نیوکراچی فائیو ای میں ایم کیو ایم اور پی ایس پی میں کے کارکنان میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص معمولی زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق پی ایس پی کے کارکنان علاقے میں ریلی نکال رہے تھے اور جب وہ ایم کیو ایم پاکستان کے انتخابی دفتر پہنچے تو دونوں طرف سے شدید نعرے بازی شروع ہوگئی جو کہ ہاتھا پائی تک جاپہنچی۔تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول کرلیا اور دونوں جماعتوں کے کارکنان کو منتشر کردیا۔