پیرس:فرانس نے صدارتی حکم نامہ جاری کرتے ہوئے 2018 کا فیفا ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کو ملک کے سب سے بڑے اعزازلیجن آف آنر سے نوازنے کا اعلان کیا ہے۔
روس کے شہر ماسکو میں کھیلے گئے فائنل میں فرانس نے کروشیا کو 2-4 سے شکست دے کر دوسری مرتبہ عالمی چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔
اس سے قبل 1998 میں فرانس نے اپنی سرزمین پر منعقدہ عالمی کپ کے فائنل میں برازیل کو شکست دے کر پہلی مرتبہ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔
اس وقت ڈائیڈیئر ڈیشمپ کی قیادت میں عالمی چیمپیئن بننے والی ٹیم کو بھی اس وقت کے فرانسیسی صدر جیکس چیراک نے ملک کے سب سے بڑے اعزاز سے نوازا تھا۔